ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،

ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کی 11 موٹر سائیکلز، نقدی اور اسلحہ برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 17 مئی 2021 18:09

ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ سرغنہ سمیت ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ عبدالغفار قیصرانی کی خصوصی ہدایات اور ایس ڈی پی او /ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن سب انسپکٹر تحسین محسن معہ پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری خصوصی مہم میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی اور چوری وارداتوں میں ملوث حسنین عرف حسنینا گینگ کے ملزمان 1. حسنین ولد محمد نواز سکنہ پرائم نگر سیالکوٹ 2. ندی ولد ہاشم خان سکنہ گوہد پور چھنی سیالکوٹ 3. عطاالرحمن ولد محمد رفیق سکنہ وٹر ورکس سیالکوٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔



ملزمان کی گرفتاری سے دوران انٹروگیشن لاکھوں روپے مالیت کی 11 عدد موٹر سائیکلیں، نقدی 15 ہزار روپے اور پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ڈکیتی اور چوری کی درجنوں وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔ جن کی گرفتاری سے 13 مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان سے انٹروگیشن جاری ہے۔جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس ٹیم میں موجود تمام افسران و ملازمان کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی ٍحفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔