جاوید ہاشمی کا شادی ہال گرانے کا معاملہ ، ڈپٹی کمشنر کا موقف سامنے آ گیا

ریکارڈ کے مطابق صرف اوقاف کی زمین واگزار کرائی جارہی ہے،مالکان کے پاس شادی ہال کی منظوری کے کوئی کاغذات نہیں۔۔ڈپٹی کمشنر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 مئی 2021 18:09

جاوید ہاشمی کا شادی ہال گرانے کا معاملہ ، ڈپٹی کمشنر کا موقف سامنے آ ..
ملتان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2021ء)  ملتان میں محکمہ اوقاف نے آپریشن کر کے جاوید ہاشمی کے شادی ہال کی دیوار گرا دیں۔شامیانے،ڈیکوریشن کا سامان اور کراکری بھی قبضے میں لے لی گئی۔ملتان میں جاوید ہاشمی کی بیٹی اور داماد کے شادی ہال کے خلاف محکمہ اوقاف نے آپریشن کیا۔محکمہ اوقاف کا موقف ہے کہ ریکارڈ کے مطابق صرف اوقاف کی زمین واگزار کرائی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مالکان کے پاس شادی ہال کی منظوری کے کوئی کاغذات نہیں۔جب کہ جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چار پشتوں سے خریدی ہوئی زمین ہے، آپریشن سے پہلے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ پولیس نے میرے گھروں کو گھیر لیا ہے اور دیواریں بھی گرانا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنی گرفتاری پیش کرنے جا رہا ہوں- پوچھنے پر وجہ بھی نہیں بتا رہے۔ جاوید ہاشمی کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
۔اسی حوالےسے پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے، جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے، ڈرو اس وقت سے جب تمہارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی، انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔

انہوں نے سینئر رہنماء ن لیگ جاوید ہاشمی کے گھر کی گرانے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جاوید ہاشمی کی چادر چار دیواری پر حملہ ایک نیچ حرکت ہے اور گھٹیا سوچ اور زہنیت کی عکاس ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ جو چاہے کر لو، وقت بدل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سے ڈرو جب اپنے بچاو کے لیے تمہارے پاس حکومت اور حکومتی طاقت نہیں رہے گی۔ انشاءاللّہ فتح حق اور سچ کی ہوگی۔