Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی کی ملاقات

حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے، ماضی کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کے لئے مختص نہیں کئے‘عثمان بزدار

پیر 17 مئی 2021 18:34

وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر اعلی آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مہدی بھٹی اور رکن قومی اسمبلی شوکت بھٹی نے ملاقات کی -ملاقات میں حافظ آباد کے ترقیاتی پیکیج پر پیشرفت اور حلقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگوکی گئی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ حافظ آباد سمیت ہر شہر کی ترقی کا عزم کر رکھا ہے - ماضی کی طرح وسائل چند مخصوص شہروں کے لئے مختص نہیں کئی- پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار پسماندہ علاقوں کی جانب وسائل کا رخ موڑاہے - ترقی پرپہلا حق دوردراز علاقو ں کا ہی-حافظ آبادکے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ حافظ آباد سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو ماضی میں بری طرح نظر انداز کیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی مرتبہ پنجاب میں یکساں ترقی کا ویژن دیا۔ہم سب شہروں کی یکساں ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔پوری دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصرخودانتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔ہر موقع پر ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کو منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات