نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے، اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے‘عثمان بزدار

صورتحال کو مزید گھمبیر ہونے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں

پیر 17 مئی 2021 18:34

نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے، اسرائیلی درندگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہپاکستانی قوم کل بھی فلسطینی عوام کے ساتھ تھی، آج بھی ان کے ساتھ ہے او رہمیشہ ساتھ رہے گی۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری ظلم کی انتہا ہے۔

(جاری ہے)

نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھایا جا رہا ہے اور اسرائیلی درندگی کو روکنا عالمی برادری کا فرض ہے لہٰذا صورتحال کو مزید گھمبیر ہونے سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو جاگنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت روکنے کیلئے عالمی برادری فوری اقدامات کرے کیونکہ بڑھتی ہوئی اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک عالمی امن خطرے میں ہے۔