حمزہ شہبازکی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس

پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

پیر 17 مئی 2021 18:34

حمزہ شہبازکی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) پنجا ب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہبازکی صدارت میں پنجاب کی پارلیمانی ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آج بروز ( منگل ) سے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیاگیا ۔ اجلاس میں رنگ روڈ راولپنڈی پراجیکٹ میں ہونے 25ارب کے فراڈ کو بے نقاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب میں امن و امان کی بد ترین صورتحال اور ہوش ربا مہنگائی اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں نان سٹاپ اضافے کے خلاف حکومتی نا اہلی کی نشاندھی کی طرف توجہ دلائی جائے گی۔کاشتکار جوکہ اس ملک کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ حکمرانوں کی کمزور زرعی پالیسیوں کی وجہ سے پس گئے ہیں ان کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں ارکان نے میاں شہباز شریف کی رہائی پر حمزہ شہباز کو مبارکباد دی۔ارکان کاکہناتھاکہ انہوں نے اپنی قید کے دوران حکومتی فاشزم کابہادری اور جوانمرد ی سے مقابلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔