چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی جبوتی کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

دورے کی دعوت جبوتی کے صدر کی جانب سے خصوصی طور پر دی گئی تھی چئیرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ جبوتی کے صدر کی تقریب خلف برداری کے علاوہ حکومتی حکام ،وزیر صحت اور جبوتی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کیں

پیر 17 مئی 2021 22:26

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی جبوتی کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی جبوتی کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اس دورے کی دعوت جبوتی کے صدر کی جانب سے خصوصی طور پر دی گئی تھی چئیرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ جبوتی کے صدر کی تقریب خلف برداری کے علاوہ حکومتی حکام ،وزیر صحت اور جبوتی میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان جبوتی میں اپنا سفارتخانہ جلد کھولے گااورجزبہ خوش سگالی کے تحت پاکستان جبوتی کے میڈیکل طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرے گا، کوٹہ بھی اس مقصد کیلئے مختص کیا جائے گا۔چئیرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین حکومتی،پارلیمانی روابط بڑھانے اور تجارت اور صنعتی سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زوردیااورمختلف ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو حالیہ خطوط کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطین میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیااور مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

چئیرمین سینیٹ نے عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر اور معصوم فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔جبوتی کے سپیکر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پارلیمانی ، ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیاحلف برداری کیلئے آئے یونین آف کوموروس کے صدر ایزلی اسومانی سے بھی ملاقات کی۔ دورے کے دوران چئیرمین سینیٹ نے وفد کے ہمراہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی کو ہر قسم کی حمایت اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں پاکستانی وفد کی جبوتی کے نو منتخب صدر اسماعیل عمر گوئیلہ کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت، اعلی سطحی وفود اور قیادت نے شرکت کی۔چیرمین سینٹ نے تقریب کے دوران مختلف ممالک کے وفود کے سربراہان اور قیادت سے تبادلہ خیال بھی کیا۔چیئرمین سینٹ نے اپنے دورہ جبوتی کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ انھوں نے کہا مختلف سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور عوامی و ادارہ جاتی سطح پر روابت کت استحکام میں مدد ملے گی