وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ،دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا

کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی،وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی

پیر 17 مئی 2021 22:54

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ،دورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہو گا ،اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا،اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی ،وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری دے گی،کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی،کابینہ ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس اٰر اوز جاری کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی ،لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی ،کابینہ الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان تعینات کرنے کی منظوری دے گی ، بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،کابینہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی پر غور کرے گی،کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق ہو گی،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کریگی