وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صدرلاہور پریس کلب ا رشد انصاری کی ملاقات

لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کیمپ قائم کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا صدر ارشد انصاری کی درخواست پر پنجاب بھر کے پریس کلبز میں ویکسی نیشن کیمپس کے قیام کی منظوری

منگل 18 مئی 2021 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2021ء) صدرلاہور پریس کلب ا رشد انصاری کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں صدر ارشد انصاری نے لاہو ر پریس کلب میں کورونا وباء سے بچائو کے لئے ویکسی نیشن کیمپ قائم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے صدر ارشد انصاری کی درخواست پر پنجاب بھر کے پریس کلبز میں صحافیوں کی فوری طور پر ویکسی نیشن کے لیے سنٹرزقائم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو تین روز میں شروع ہونے والے پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کی سطح پرراولپنڈی،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،سرگودھا،ملتان ،بہاولپور،ڈی جی خان اورساہیوال کے پریس کلبز میں جبکہ اگلے مرحلے میں پنجاب بھر کے ہر ڈسٹرکٹ اورتحصیل لیول پر پریس کلبز میں ویکسی نیشن کیمپس لگائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحافی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کررہے ہیں، حکومت پنجاب انہیں کورونا کے خلاف جنگ میں تنہا نہیں چھوڑے گی اورہر قدم پر ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔صدر ارشد انصاری نے لاہورڈویژن میں شامل قصور ،ننکانہ اورشیخوپورہ پریس کلبز کے ممبران کو لاہور پریس کلب میں جاری حالیہ کیمپ سے ویکسی نیشن کروانے کے لئے فوری طور پر لاہور پریس کلب سے رابطہ کرنے کے حوالے سے کہاکہ مذکورہ پریس کلبز اپنے ممبران کی فہرست لاہور پریس کلب کو فراہم کریں تاکہ ان کی بھی فوری طور پر ویکسی نیشن کروائی جاسکی