مائرہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مقتولہ کی دوست نے بیان ریکارڈ کروا دیا

قتل کی رات مائرہ سجل اور علی نامی دوست کے ساتھ کئی گھنٹے رہی۔دونوں مائرہ کو سحری کے وقت چھوڑ کر گئے،مائرہ نانی کے گھر جانا چاہتی تھی،سجل ڈیفنس رہنے پر اصرار کرتی رہی۔اقراء کا بیان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 مئی 2021 11:54

مائرہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت، مقتولہ کی دوست نے بیان ریکارڈ کروا دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2021ء) لاہور میں قتل ہونے والی لڑکی مائرہ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔مقتولہ مائرہ کی دوست اقراء نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔اقرا نے اپنے بیان میں کہا کہ قتل کی رات مائرہ سجل اور علی نامی دوست کے ساتھ کئی گھنٹے رہی۔دونوں مائرہ کو سحری کے وقت چھوڑ کر گئے۔سجل کے جانے کے بعد مائرہ کے ساتھ کافی دیر تک باتیں کرتی رہی۔

مائرہ نانی کے گھر جانا چاہتی تھی لیکن سجل ڈیفنس رہنے پر اصرار کرتی رہی۔ماہر قتل کیس میں اقراء سمیت 3 افراد زیر حراست ہیں۔اقرا نے پولیس کو بتایا کہ مائرہ نشہ کرکے سو رہی تھی۔معلوم نہیں اسے کب قتل کیا گیا۔اقراء درانی کا کہنا ہے کہ کہ ماہرہ کے قتل کا صبح پتہ چلا تو پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی کیس حل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ مائرہ ذوالفقار کے پراسرار قتل کے حوالے سے لڑکی کے والد کا بیان سامنے آگیا ، مائرہ کے والد ذوالفقار علی نے الزام عائد کیا ہے کہ میری بیٹی مائرہ کو دھوکے سے لندن سے بلوا کر قتل کیا گیا ، مائرہ نے ایل ایل ایم کیا تھا اور وہ پاکستان کے لیےکچھ کرنا چاہتی تھی ، ریاست مدینہ سے پیار کرنے والے وزیراعظم عمران خان ہمیں انصاف دلائیں۔

علاوہ ازیں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی قتل کیس میں مقتولہ کی دوست کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے ، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کا مقتولہ کی دوست سے رابطہ ہوا تھا جب کہ پولیس کو دیے گئے بیان میں مقتولہ کی دوست نے بتایا کہ مقتولہ کی مجھ سے رابطہ کرنے والے ملزم سے چپقلش چل رہی تھی ، ملزم نے مجھ سے رابطہ کرکے مقتولہ کی دوست سے متعلق پوچھا تھا جب کہ مقتولہ واقعے سے ایک روز قبل پریشان تھی ، کیوں کہ ،مقدمہ میں نامزد2 ملزمان مقتولہ سے شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔