Live Updates

پی ٹی آئی کو لانے والوں نے شہباز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز شریف کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بڑا دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 مئی 2021 14:47

پی ٹی آئی کو لانے والوں نے شہباز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2021ء) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خوش ہو یا ناراض جنہوں نے فیصلہ کرنا ہے، جو پی ٹی آئی کو لائے ہیں، انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ شہبازشریف کو باہر جانے دینا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف والے چاہے خوش ہو یا خفا ہو لیکن شہباز شریف نے باہر جانا ہے۔

جیسے گیلانی کو زرداری صاحب لے کر آئے تھے اسی طرح پی ٹی آئی کو لانے والوں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ شہباز شریف باہر جائیں گے۔پی ٹی آئی کی حکومت چاہے میڈیا کے سامنے کھیل لے لیکن شہباز شریف کو باہر بھجوانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔شہباز شریف کو روکنا حکومت کے بس کا کام نہیں۔فیصلہ ہو چکا ہے کہ شہباز شریف باہر جائیں گے وہاں اپنا علاج کروائیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ حکومت شہباز شریف کو بیرون ملک نہیں جانے دے رہی۔محکمہ داخلہ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا نام باقاعدہ ای سی ایل میں ڈال دیا ہے۔ نیب لاہور نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔ جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں وفاقی محکمہ داخلہ نے شہباز شریف کو بیرن ملک جانے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف بیرون ملک جانے کے مجاز نہیں۔

جواز کے مطابق شہباز شریف کے خلاف 7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے جس کا ریفرنس نمبر 22/2020 زیر سماعت ہے اور اس ریفرنس کا ٹرائل شروع ہوچکا ہے اگر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جاتی ہے تو ریفرنس کی سماعت میں تاخیر پیدا ہوسکتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات