سرگودھا‘شادی شدہ خاتون کو گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا

منگل 18 مئی 2021 15:40

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) شادی شدہ خاتون کو گھر میں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا اور ملزمان نعش مکان میں چھوڑ کر دروازے پر تالا ڈالتے ہوئے فرار ہو گے پولیس نے جائے واردات سے مقتولہ کی نعش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے کی ہسپتال منتقل کر دی اور مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر سے ملحقہ ابادی جھال چکیاں کی کالونی تقی پارک گلی نمبر میں گھر میں کپڑے سلائی کرنے والی شادی شدہ خاتون گلزار بی بی کو گلے میں دوپٹہ اور ازاربند سے پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا اور ملزمان نعش کمرے میں چھوڑ کر مکان کو تالا لگاتے ہوئے فرار ہو گے۔خاتون کے شوہر نے گھر کا تالا توڑ تو اندر بیوی کی گلے میں پھندا ڈالی نعش پڑی تھی جسے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے جائے واردات سے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مقتولہ کے شوہر محمد ذوالفقار کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف مقدمہ قتل درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔