فیصل آباد،لاک ڈاؤن/کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیاںجاری ،11شاپنگ مالز سیل، 9پبلک ٹرانسپورٹس بند

منگل 18 مئی 2021 15:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) فیصل آبادضلع بھر میں لاک ڈاؤن/کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں گذشتہ روزمزید 11شاپنگ مالز سیل، 9پبلک ٹرانسپورٹس بند جبکہ فیس ماسک نہ پہننے پرعوامی مقامات سے 7۔افراد گرفتاراور63ہزار500روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 64روز میں 2130 شاپنگ مالز وپلازے، ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولز،دفاتر اور بس سٹینڈ کو سیل اور33لاکھ 91ہزار500روپے کے جرمانے کئے۔

تفصیلات کے مطابق دوران چیکنگ خلاف ورزی پر1616شاپنگ مالزوپلازے،344 ریسٹورنٹس،45شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز،7نجی دفاتر،ایک بس سٹینڈ،چار کریانہ شاپس کو سیل اور 132مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والی952۔ افراد کو گرفتار کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :