اوکاڑہ ،شادی شدہ لڑکی نے اولاد نہ ہونے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی

منگل 18 مئی 2021 16:34

اوکاڑہ ،شادی شدہ لڑکی نے اولاد نہ ہونے پر خود کو گولی مار کر خود کشی ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) اوکاڑہ میں افسوسناک واقعہ، علاج کروانے کے باوجود اولاد نہ ہونے پر شادی شدہ لڑکی نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی- تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ فرید کوٹ میں شادی شدہ لڑکی نے 10 سال تک علاج کروانے کے باوجود اولاد نہ ہونے پر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گی- اوکاڑہ کے ا قصبہ فرید کوٹ کی رہائشی 35 سالہ رانی بی بی کی شادی عرصہ تقریبا 10 سال قبل محمد اسلم کے ساتھ ہوئی اس دوران وہ اولاد نرینہ سے محروم رہی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے رانی بی بی پریشان رہنے لگی ، گزشتہ روز منگل کی صبح اس نے دل برداشتہ ہو کر گھر میں پڑا ہوا پسٹل اٹھایا اور خود کو گولی مار لی زخمی رانی بی بی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر جا کر لاش قبضہ میں لے لی اور رانی بی بی کی موت کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انویسٹی گیشن کیلئے پولیس سپیشل ٹیم تشکیل دے دی جو دو روز کے اندر اندر انہیں رپورٹ پیش کرے گی۔