رنگ روڈ سکینڈل نے حکومت کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا، شیری رحمان

ملک و قوم کے پیسے کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے،تباہی سرکار کی کرپشن کا احتساب اب عوام کرے گی، بیان

منگل 18 مئی 2021 21:34

رنگ روڈ  سکینڈل نے حکومت کو ایک بار پھر بے نقاب  کر دیا، شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کرپشن سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ نے حکومت کو ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے ملک و قوم کے پیسے کو بے رحمی سے لوٹا جا رہا ہے، انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا تاکہ حکومت کے چند لوگوں کو فائدہ ہو کیا یہ وہی لوگ ہیں جو ملک سے کرپشن ختم کرنے آئے تھی کیا یہ صاف وہ شفاف حکومت کے دعویدار تھی شیری رحمان نے کہا کہ کیا چینی، آٹا، ادویات، پیٹرول اور دیگر کرپشن اسکینڈل میں کسی کو سزا ملی ہی رنگ روڈ کرپشن اسکینڈل کی رپورٹ کے بعد کسی کے خلاف ایکشن نہیں لیا جائے گا،انہوں نے کہا نوٹس سرکار کا اب عوام نوٹس لے گی،تباہی سرکار کی کرپشن کا احتساب اب عوام کرے گی