راولپنڈی،تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی ،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا

منگل 18 مئی 2021 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اور بچوں پرتشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ رتہ امرال پولیس کو 23سالہ متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ وہ گھر پر اکیلی تھی کہ حمزہ گھر کے اندر داخل ہوکر اس کے ساتھ زیادتی کی اور جاتے ہوئے موبائل فون بھی لے گیا جبکہ حمزہ کا ساتھی گھر کے باہر کھڑا رہا،جس پر رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزادلوائی جائے، خواتین اور بچوںپر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔