صوابی دو نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

منگل 18 مئی 2021 22:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) ضلع صوابی میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری ہے مزید دو نوجوانوں نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

(جاری ہے)

فضل حیات ولد مومن سکنہ بیسک علاقہ گدون نے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ گدون آمازئی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے اور زندگی کے بارے میں سوچ و بچار کر تے ہوئے اچانک اپنی زندگی سے دلبر داشتہ ہو گئے اور گھرمیں موجود گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولی بوجہ خود کشی کھا لی انہوں نے پولیس کو بتایا کہ میری خود کشی میں کسی کا عمل دخل نہیں حالات او ر واقعات کی رپورٹ خود کر تا ہوں بعد ازاں وہ ہسپتال میں وفات پا گئے۔

دریں اثناء موضع باجا میں عثمان نامی نوجوان نے خود کشی کی خاطر زہریلی گولی کھا لی۔ اسی طرح گدون آمازئی میں بھی ایک شادی شدہ عورت نے خود کشی کی خاطر چوہے مار دوائی کھا لی جب کہ موضع انبار میں آصف نے خود کشی کی خاطر گندم میں استعمال ہونے والی زہریلی گولی استعمال کر لی یاد رہے کہ گذشتہ دو ہفتے کے دوران بارہ کے لگ بھگ افراد نے زہرلی گولی کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔