صوابی،گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

منگل 18 مئی 2021 22:53

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) موضع تورڈھیر میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ باچا رحمن نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بہنوئی عرفان اللہ محلہ ولایت خیل نے مبینہ طور پر اپنی ہی بیوی یعنی ان کی ہمشیرہ پر گھر کے اندر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی رپورٹ میں وجہ عناد میاں بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی بیان کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تورڈھیر پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پرایف آئی آر در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔