رابعہ بٹ نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش ظاہر کردی

منگل 18 مئی 2021 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) معروف اداکارہ رابعہ بٹ نے فیصل ایدھی کے ہمراہ فلسطین جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر اداکارہ نے سماجی رہنماء فیصل ایدھی کی تصویر پر درج کیپشن سٹوری شیئر کی جس میں رابعہ بٹ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی فیصل ایدھی کے ساتھ سفر کرسکوں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں آج فلسطین کے ویزے کیلئے اپلائی کرنے کا سوچ رہی تھی تاکہ اپنے فلسطین بھائیوں اور بہنوں کی مدد کرسکوں۔

متعلقہ عنوان :