اس وقت میرے کپڑے نہیں سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے، علیزے شاہ

منگل 18 مئی 2021 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے فلسطین کے بجائے ان کے گانے اور لباس پر تنقیدی تبصرہ کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ڈراما سیریل ’’عہد وفا‘‘ اور ’’تانا بانا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں گلوکاری میں قدم رکھا ہے۔ عید کے تیسرے روز گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کے ساتھ ان کا پہلا گانا ’’بدنامیاں‘‘ ریلیز ہوا ہے۔

جسے یوٹیوب پر محض تین دن میں تقریباً 1 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔ تاہم جہاں لوگ گانے کی تعریف کررہے ہیں وہیں لوگ گانے میں علیزے شاہ کے لباس پر بھی تنقید کررہے ہیں یہاں تک کہ ٹوئٹر پر گزشتہ روز علیزے شاہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔ لوگوں کو گانے میں علیزے شاہ کا مختصر لباس بالکل پسند نہیں آیاتھا اور انہوں نے جہاں علیزے کے مختصر لباس پر تنقید کی وہیں ان پر بے تحاشہ میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب علیزے شاہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا میں نے تمام میمز اور تنقید دیکھی ہے، بہرحال حقیقت یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے اہم مسئلہ فلسطین ہے اور اس وقت پاکستان میں فلسطین کیلئے آواز اٹھانے کے بجائے ایک معمولی موضوع زیر بحث ہے۔ کیا ہوگیا ہے ہمارے لوگوں کو ۔