تھانہ رتہ امرال پولیس نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا

منگل 18 مئی 2021 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2021ء) تھانہ رتہ امرال پولیس نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا 23سالہ متاثرہ خاتون نے تھانہ رتہ امرال پولیس کودرخواست دی کہ وہ گھر پر اکیلی تھی کہ حمزہ گھر کے اندر داخل ہوکر اس کے ساتھ زیادتی کی اور جاتے ہوئے موبائل فون بھی لے گیا جبکہ حمزہ کا ساتھی گھر کے باہر کھڑا رہا،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے حمزہ کو گرفتار کرلیا