وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی

منگل 18 مئی 2021 23:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں فلسطین کے لیے خصوصی طور پر دعا کرائی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے 14 نکاتی ایجنڈے میں کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری بھی شامل تھی۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔