Live Updates

سلانوالی،سپریم کورٹ پرحملے سمیت ن لیگ کے جمہوریت دشمن اقدامات کوقوم آج تک نہیں بھولی ۔فرخ جاویدگھمن

بدھ 19 مئی 2021 14:28

سلانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2021ء) سئینرراہنما پی ٹی آئی سابق صوبائی وزیرفرخ جاویدگھمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پرحملے سمیت ن لیگ کے جمہوریت دشمن اقدامات کوقوم آج تک نہیں بھولی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ صرف اورصرف باتوںکی حدتک جمہوری جماعت ہے لیکن اس کاطرزعمل ہمیشہ ہی قومی اداروںکے خلاف زہرافشائی مفاد پرستی اورکرپشن تک محدودہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پارٹی آفس میںعوامی وفودسے با ت چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ بڑے میاںصاحب کے ضمانتی اب خودبھی لندن فرارہونے کیلئے بے تاب ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ہمیشہ ہی اداروںکااحترام کرتی ہے لیکن ن لیگ کی حکومت قوم کے سامنے ہے ،ڈان لیکس ہویاکوئی اورکیس شریف برادران قوم کے سامنے بے نقاب ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات