Live Updates

لاڑکانہ: پی ٹی آئی سینیٹر کے بھائی اور پروونشل بلڈنگز کے انجینئر کے درمیان جھگڑا

پروونشل بلڈنگز انجینئر آفتاب ابڑو اور علی حسن نے نازیبازبان کااستعمال کیا ،سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہا ہے ،رحمت اللہ ابڑو رحمت اللہ ابڑو غنڈہ گردی کے ذریعے سرکاری افسران پر دبا ڈالناچاہتے ہیں ہم کسی بھی شخص کو غنڈہ گردی ، سرکاری افسران پر دبا ؤڈالنے کی اجازت نہیں دینگے،نثار کھوڑو

بدھ 19 مئی 2021 18:05

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2021ء) لاڑکانہ: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی اورپروونشل بلڈنگز کے انجینئر کے درمیان جھگڑا ہوا ہے، صوبائی مشیر ورکس سروسزنثارکھوڑو نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں حال ہی میں منتخب ہونے والے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی اورپروونشل بلڈنگز کے انجینئر اور عملے کے درمیان جھگڑا ہوا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے بھائی رحمت اللہ ابڑو نے الزام عائد کیا کہ پروونشل بلڈنگز انجینئر آفتاب ابڑو اور علی حسن نے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا، ہمیں پی ٹی آئی کی وجہ سیانتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔پروونشل بلڈنگز انجینئر کا موقف ہے کہ رحمت اللہ ابڑو نے عملے اور بیٹے کو زدو کوب کیا، سرکاری کام میں مداخلت کی، قانونی کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر ورکس سروسز نثار کھوڑو نے پروونشل بلڈنگز انجینئر سے ہاتھاپائی اور بدکلامی کا نوٹس لے لیا ہے، نثار کھوڑو کی سیکریٹری ورکس سروسز کو رحمت ابڑو کیخلاف مقدمے کے اندراج کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللہ ابڑو غنڈہ گردی کے ذریعے سرکاری افسران پر دبا ڈالناچاہتے ہیں ہم کسی بھی شخص کو غنڈہ گردی ، سرکاری افسران پر دبا ؤڈالنے کی اجازت نہیں دینگے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سینیٹر کے بھائی اور ایکس ای این میں جھگڑے کے معاملے پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے فوری طور پر گورنر سندھ کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے۔سینیٹرسیف اللہ ابڑو نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بتایا کہ لاڑکانہ میں بدمعاشوں کی حکومت ہے، حملہ میرے بھائی پر کیا گیا، ایف آئی آربھی بھائی پر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر نے الزام عائد کیا کہ ہر ترقیاتی کام کا ٹینڈر فریال تالپور اور دیگر کی مرضی سے کھولا جارہا ہے، نثارکھوڑو کو پتہ ہی نہیں لاڑکانہ میں کیا ہورہا ہی وہ یوسی کا ممبرنہیں ہوسکتا وزیراعلی کامشیربنادیاہے، سپریم کورٹ اور چیئرمین نیب معاملے کی تحقیقات کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات