تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ڈاکو راج ڈان بریڈ کی گاڑی کیساتھ ڈکیتی کی دوسری واردات, نجی کمپنیوں کی گاڑیوں کو لوٹنے پر مالکان سراپا احتجاج

جمعرات 20 مئی 2021 13:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ڈاکو راج ڈان بریڈ کی گاڑی کیساتھ ڈکیتی کی دوسری واردات, نجی کمپنیوں کی گاڑیوں کو لوٹنے پر مالکان سراپا احتجاج پولیس لمبی تان کر سو گئی مقدمات درج کرنے سے انکاری،آر پی او،سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری سے نوٹس لینے کا مطالبہ-بتایا گیا ہے کہ محلہ مظفر آباد جھنگ روڈ فیصل آباد کا رہائشی ظفرالحق ڈان بریڈ کمپنی میں ملازمت کرتا ہے 15 مئی کو گاڑی نمبری ایف ڈی ایس 179 پر بچیکی سے واپس جڑانوالہ کی جانب آ رہا تھا کہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 5 کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے اور فرار ہو گئے یار رہے کہ ڈان بریڈ کمپنی کی گاڑی کیساتھ ڈکیتی کی دوسری واردات ہے قبل ازیں بھی ہونیوالی ڈکیتی کا تاحال مقدمہ درج نہ کیا گیا ہے بریڈ اور مشروب ساز کمپنیوں کے مالکان و سیلز مینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نعیم سندھو کی نااہلی کیوجہ سے تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے اندھیرنگری مچا رکھی ہے آئے روز کمپنیوں کی گاڑیوں کو ٹارگٹ بنا کر دن ڈیہاڑے دیدہ دلیری سے لوٹا جا رہا ہے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے پولیس نہ صرف ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہے بلکہ جب اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ جاتے ہیں تو چکر لگوانے جاتے ہیں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر بریڈ اور مشروب ساز کمپنیوں کے مالکان نے پولیس تھانہ لنڈیانوالہ کیخلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا ہے مالکان نے آر پی او رفعت مختار راجہ،سی پی او فیصل آباد کیپٹن رئیائرڈ سہیل چوہدری سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرکے تحفظ فراہم کیا جائی-