آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ پاکستان موٹر وے پولیس اسلام آباد سید ڈاکٹر کلیم امام دو روزہ دورہ پر ویسٹ زون

ویسٹ زون کی مجموعی کارکردگی پر زونل کمانڈر ویسٹ زون کوئٹہDIG جاوید علی مہر نے آئی جی کو بریفنگ دی جس پر آئی جی نے اطمینان کا اظہار

جمعہ 21 مئی 2021 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2021ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ پاکستان موٹر وے پولیس اسلام آباد سید ڈاکٹر کلیم امام دو روزہ دورہ پر ویسٹ زون تشریف لائے اور ویسٹ زون کی مجموعی کارکردگی پر زونل کمانڈر ویسٹ زون کوئٹہDIG جاوید علی مہر نے آئی جی کو بریفنگ دی جس پر آئی جی نے اطمینان کا اظہار کیا۔کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے ملاقات کی انکو NHMP کی جانب سے یاد گار شیلڈ پیش کی چیف سیکرٹری بلوچستان نے بھی یاد گار شیلڈ دی بعد اذاں انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان رائے محمد طاہر سے انکے آفس میں ملاقات کی اور بلوچستان پولیس کے سینٹرل سٹاف سے میٹنگ میں مختصر خطاب فرمایا اور بلوچستان پولیس کے جدید طور پر بنائے گئے آئی ٹی سیکشن کا وزٹ کیا اور مختصر بریفنگ لی اور بلوچستان پولیس کی اس کاوش کو سراھا ۔

(جاری ہے)

۔ بعد ازاں سیکٹر iii قلات سیکٹر آفس و نیو آفیسر ز ریسٹ ھاس کا وزٹ کیا اور لوکل پولیس و FC کے حکام سے میٹنگ کی اور انھیں شیلڈ و سپیشل گفٹ بھی دیئے ۔بعد از میٹنگ ڈسٹرکٹ ھال قلات میں منعقدہ اجلاس عام میں آفیسران و جوان سے پر جوش خطاب فرمایا اور تمام آفیسران و جوانوں کو روڈ یوزرز کی اولین ترجیح پر ھیلپ اور خوش اخلاقی سے پیش آنے کا حکم دیا اور مزید فرمایا کہ روزانہ کی بنیاد ڈیوٹی اس طریقہ سے کریں کہ خو د احتسابی کو شامل رکھیں تاکہ لگا کے ساتھ و احسن طریقہ سے ڈیوٹی جات کو سر انجام دیں ۔

موٹر وے پولیس کا مزید نام روشن کریں آخر میں آفیسران و جوانوں کے مسلے ومسائل سنے اور انکو حل کرنے کے احکامات جاری فرمائے ۔اس موقع پر میڈیا کے حضرات لوکل پولیس کے آفیسران بھی شامل رھے آخر میں زونل کمانڈر DIG جاوید علی مہر سیکٹر کمانڈر قلات محمد یاسر دوتانی نے آئی جی ڈاکٹر کلیم امام کو یاد گار شیلڈ پیش کی ۔