انسپکٹر جنرل آف موٹر وے پولیس کلیم امام کا دورہ

جمعہ 21 مئی 2021 22:55

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2021ء) انسپکٹر جنرل آف موٹر وے پولیس کلیم امام کا دورہ قلات جہاں انہوں نے موٹروے پولیس قلات کی مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہال قلات میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس آفیسران میں شیلڈ تقسیم کئے اور پولیس کے جوانوں سے دربار کیا اور دربار میں موٹروے پولیس کے جوانوں کے مسئلہ مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دیانی کرائی اور جوانوں سے موٹروے سیفٹی کے حوالے سے تفصیلی خطاب بھی کیا انہوں نے دورہ قلات کو تاریخی دورہ قرار دیا کہ قلات بلوچستان کا پایہ تخت رہا ہے یہ قدیمی علاقہ ہے انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس ہر لمحہ اپنے پاکسانی عوام کے ساتھ ہیں اور اپنے عوام کی زندگی انہیں بہت عزیز ہے لہذا عوام بھی ہمارے جوانوں اور آفیسران کے ساتھ تعاون کریں یہ کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ میں اپنے زندگی کو بچانے آہستہ اور احتیاط سے ڈرائیونگ کرے اپنی فیملی کیلئے احتیاط لازمی ہیں موٹروے پولیس کے سیفٹی کا خاص خیال رکھے موٹروے پولیس کے جوان یا آفیسران آپ کو دینگے ان پر ضرور عملدرآمد کریں اس موقع پرتقریب میں ڈی آئی جی جاوید علی مہر ڈی جی یاسر دوتانی ایس پی قلات پولیس عبدالروف بڑیچ، سی پی او جاوید علی جھکرانی، ایس پی او کرامت عثمانی ایس پی او ایو ب ترین شکراللہ ساسو لی ایس پی او اکرام اللہ ایس پی او قائم کھوسہ ایس پی او بشارت ڈی او محمد ابراہیم اور دیگر آفیسران اور قبائلی رہنماوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔