قلات میںموٹر وے پولیس کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں،سید کلیم امام

ہماری کوشش ہے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاددوں پر حل کیا جائے،انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس

جمعہ 21 مئی 2021 23:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سید کلیم امام نے کہا ہے کہ قلات میںموٹر وے پولیس کم افرادی قوت اور وسائل کے باوجود شدید سرد موسم میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیاددوں پر حل کیا جائے تاکہ وہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔

شہری او ٹرانسپورٹر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرکے حادثات کے تدارک کو ممکن بنانے میں اپناکردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران قلات بیٹ کے دورے کے موقع پر نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے تعلق آگاہی پروگرام کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر وے پولیس ویسٹ زون بلوچستان جاوید علی مہر ، یاسر دوتانی ، ڈی پی او عبدالرئوف بڑیچ ، سی پی او جاوید علی جکھرانی، ایس پی او ، کرامت عثمانی، ایس پی او ایوب ترین، شکر اللہ ساسولی، اکرام اللہ ، قائم کھوسہ، بشارت، محمد ابراہیم ، موٹر وے پولیس بلوچستان کے ترجمان سمیع اللہ خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کم افرادی قوت وسائل کے باوجود قلات جیسے سرد علاقے میں شدید سردی کے دوران عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ روڈ پر مسافروں کو زیادہ سہولیات پہنچائیں۔ اگر کسی کی گاڑی خراب ہو اس کی مدد کریں اور موٹر وے پولیس اپنے بہتر اخلاق اور شعار کو اپناتے ہوئے مشکل میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کریں۔

اور نیشنل ہائی وے پولیس کی کاوشوں روڈ حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کیونکہ موٹر وے پولیس کے جوان عوام اور مسافروں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے کام کررہے ہیں اور اپنے علاقوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے مہم چلا کر ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس مہم کا حصہ بنائیں۔ موٹر وے پولیس دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھا کر موٹر وے پولیس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دے رہی ہے اس موقع پر انہوں نے کوئٹہ اور قلات میں منعقدہ اجلاسوں کے دوران آفیسرز اور جوانوں کے مسائل سن کر ان کے حل کو ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس ویسٹ کے آفیسران روڈ یوزرز کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے پر توجہ دیں۔ دو روزہ دورے کے دوران آئی جی موٹر وے پولیس سید کلیم امام نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے سے ملاقاتیں کیں اوربلوچستان میں موٹر وے پولیس کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔