اسرائیل ناجائز اور دہشت گرد ریاست ہے ، فلسطین پر مسلسل اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے، اسلم غوری

جے یوآئی رہنمائوں کا کراچی پریس کلب پر یوم فلسطین کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب

جمعہ 21 مئی 2021 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملے ناقابل برداشت ہیں ، قبلہ اول مسجد اقصی امت مسلمہ کی محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز ہے۔ مسلمان مسجد اقصی کی ناموس پر کوئی حرف آنے نہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمعی علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری نے جمعی علما اسلام کے تحت کراچی پریس کلب پر ہونے والے یوم فلسطین کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔

مظاہرے سے مرکزی سالار انجینیئر عبدالزاق عابد لاکھو ، قاری محمد عثمان ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی ، بزنس فورم کے وائس چیئرمین بابر قمر عالم، ضلعی امرا مولانا عمر صادق ، مولانا فتح اللہ ، مولانا عبدالحق عثمانی، مولانا عبدالرشید نعمانی، مولانا حسین احمد، مولانا احسان اللہ ٹکروی کے علاوہ جمعی طلبا کے سید زاہد شاہ ہاشمی ، فاروق سید حسن زئی ، مولانا فخرالدین رازی، قاری فیض الرحمن عابد، قاری نورالامین، مولانا زرین شاہ، مولانا اجمل شیرازی، مفتی فیض الحق ، جمال خان کاکڑ ، عبیدالرحمن قمر اور تنظیم العلما کے قاری اللہ داد نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں کراچی بھر سے جمعی علما اسلام کے کارکنان اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور پینافلیکس اٹھا رکھے تھے جس پر فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالفت میں نعرے درج تھے۔ واضح رہے جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں جمعی علما اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے حکم پر جے یوآئی کے تحت یوم فلسطین منایا گیا اور اسرائیلی درندگی کیخلاف ملک بھر مظاہرے کئے گئے ، مولانا فضل الرحمان پشاور میں جبکہ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری راولپنڈی میں مظاہروں کی قیادت کررہے ہیں۔

کراچی میں مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جمعی علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری نے کہا کہ ہم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ بیت المقدس پر اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملے ناقابل برداشت ہیں ،او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرے ۔

نہتے فلسطینی مسلمان بے سروسامان کے عالم میں ناجائز یہودی ریاست کے قیام رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ، فلسطینی مسلمانوں کو قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اس موقع پردیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے اور اس کی دہشت گردی نے پورے عالم اسلام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے مسلم ممالک کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں ، فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ امت مسلمہ کو کسی صورت قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول مسجد اقصی امت مسلمہ کی محبتوں اور عقیدتوں کا مرکز ہے مسلمان مسجد اقصی کی ناموس پر کوئی حرف آنے نہیں دیں گے۔ مظاہرے میں شریک کارکنان وقفے وقفے سے اسرائیل مخالف نعرے بھی لگارہے تھے اور حکومت سے مطالبہ کررہے تھیکہ وہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرے اور بیت المقدس کی حرمت پر آنچ نہ آنے دیں ۔جے یو آئی رہنماں کا کہنا تھا کہ فلسطین میں امریکہ کی سرپرستی میں جاری دہشت گردی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ سب سے بڑا اور عالمی دہشت گرد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے حکمران بیدار ہوں ، صرف مذمتوں سے کام نہیں چلے گا، اگر حکمران ہمیشہ کی طرح پھر غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں تو امت مسلمہ پوری دنیا میں اسرائیل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے گی تاکہ ان حکمرانوں کو بیدار کرکے ان کے غیرت ایمانی کو جگایا جاسکے ۔ مظاہرے میں شریک تمام شرکا نے عہد کیا کہ جمعی علما اسلام فلسطینی بھائیوں کے ہرممکن قدم بقدم اور شانہ بشانہ حمایت جاری رکھے گی۔