Live Updates

پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ سے بلدیاتی اداروں کو بحالی کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست

عدالت عظمی 25 مارچ کے فیصلے پرنظرثانی کرے درخواست میں کہا گیا کہ 2013 کی حلقہ بندیاں متروک ہو چکی اور پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں.پنجاب حکومت کی درخواست

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 24 مئی 2021 14:38

پنجاب حکومت کی سپریم کورٹ سے بلدیاتی اداروں کو بحالی کے معاملے پر نظر ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2021ء) پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ سے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی ہے چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی اپیل دائرکی. دائر کردہ نظرثانی اپیل میں پنجاب حکومت نے موقف اختیار کیا کہ عدالت عظمی 25 مارچ کے فیصلے پرنظرثانی کرے درخواست میں کہا گیا کہ 2013 کی حلقہ بندیاں متروک ہو چکی اور پنجاب بھر میں نئی حلقہ بندیاں کر دی گئی ہیں.

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ صرف چند ماہ کے لیے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے سے اربوں روپے ضیاع ہوگا انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ 25 مارچ کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دے.

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3 کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کا حکم دے دیا تھا.

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلدیاتی انتحابات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دے دیا. قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 15 مارچ کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت میں صوبائی حکومت کے آرڈیننس کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کا بلدیاتی آرڈیننس سپریم کورٹ پر حملہ ہے. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کی مزید سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دینے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ رجسٹرار سپریم کورٹ بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل جلد از جلد چیف جسٹس کو بھجوائیں.
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات