سوشل میڈیا پر وائرل ’مفتی تقی لاہوری‘ منظرعام پر آگئے

میرا نام عامر خان ہے، ورجینیا امریکہ کا رہائسی ہوں، میں کوئی مفتی نہیں ہوں لیکن بہت افسوس ہوا کہ سوشل میڈیا پر میرے نام کے ساتھ مفتی تقی لاہوری لگایا گیا، اس پر مفتی تقی عثمانی سے معذرت کرنا چاہتا ہوں، ایک حقیقت ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی میری چوتھی بیوی ہیں۔ عامر خان نے اپنے انٹرویو میں ویڈیو کے وائرل ہونے کی کہانی بھی بتادی

Sajid Ali ساجد علی پیر 24 مئی 2021 18:42

سوشل میڈیا پر وائرل ’مفتی تقی لاہوری‘ منظرعام پر آگئے
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 مئی 2021ء ) سوشل میڈیا پر وائرل ’مفتی تقی لاہوری‘ منظرعام پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ’مفتی تقی لاہوری‘ کے نام سے مشہور ہونے والے ورجینیا امریکہ کے رہائشی عامر خان نے کہا کہ سول میڈیا پر ایک ویڈیو پر مشہور ہورہی ہے جس کے حوالے سے مجھے امریکہ اور پاکستان سے دستوں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں کہ میری ایک ویڈیو وائرل کرکے منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا نام عامر خان ہے میں کوئی مفتی نہیں ہوں، میں صرف اسلامی تعلیمات کا ایک شاگرد ہوں اور مجھے پتہ ہے مفتی کیا ہوتا ہے اس لیے میرے دل میں مفتیان کرام کی بہت عزت ہے ، مجھے بہت افسوس ہوا کہ سوشل میڈیا پر میرے ساتھ مفتی تقی لاہوری لگایا گیا ، میں اس پر مفتی تقی عثمانی سے معذرت کرنا چاہتا ہوں اور دیگر مفتی حضرات سے بھی معذرت کرتا ہوں جنہیں اس وجہ سے رنج پہنچا۔

(جاری ہے)


عامر خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو بھی ویڈیو وائرل ہوئی اس میں میرا یا میری بیگم کا مفتی ہونے کے حوالے سے کوئی دعویٰ نہیں ہے ، میں نے کبھی بھی اپنی کسی ویڈیو میں اپنے نام کے ساتھ مفتی نہیں لگایا۔ عامر خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میری بیگم رابیعہ لیاقت کی ایک دوست نے عید کے موقع پر بنائی ، جس میں میں گاڑی سے باہر نکلا تو بچے کھیل رہے تھے جن کی طرف میں نے اشارہ کیا وہ چند سیکنڈز کی ویڈیو تھی جس کو میری بیگم نے ٹک ٹاک پر پوسٹ کردیا تو وہ وائرل ہوگئی۔

 
انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی قریبی رشتہ دار نے ہی جلن کی وجہ سے ویڈیو کے ساتھ غیر مناسب قسم کی تحریر لکھ دی جس میں چوتھی بیوی اور شاگردہ کے الفاظ لکھے گئے جو کہ ایک حقیقت بھی ہے کیوں کہ میری پہلے تین شادیاں ہوچکی ہیں لیکن اس وقت میری صرف ایک ہی بیوی ہے، اس بات میں حقیقت کہ یہ میری چوتھی شادی ہے، رابعہ لیاقت ( رابی ) سے شادی کو 10 سال ہوچکے ہیں اور ہمارے 2 بچے بھی ہیں، اپنی پہلی تین بیویوں کو طلاق دے چکا ہوں جب کہ اس سے پہلے بھی ایک وقت میں صرف ایک ہی بیوی تھی اور اب بھی صرف ایک ہی بیوی رابعہ لیاقت ہے۔

بتایا گیا ہے کہ رابعہ لیاقت ٹک ٹاک بنانے کے علاوہ یوٹیوب پر اپنا فوڈ کوکنگ چینل بھی چلاتی ہیں جب کہ عامر خان کے والد کا لاہورمیں کالج تھا جہاں رابعہ لیاقت نے ان سے ایک مہینے کا کمپیوٹر کا شارٹ کورس کیا تھا اور انہوں نے 10 سال قبل پسند کی شادی کی جس کے بعد پھر وہ امریکہ شفٹ ہوگئے۔