Live Updates

وزیراعلیٰ کا پنجاب کے ہر شہری کو دسمبر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکادورہ نارووال ،5ارب 12کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان،3نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 17 کلومیٹر طویل 3سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا، 23 کروڑ 13 لاکھ لاگت آئیگی پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ،گندم خریداری کا ٹارگٹ پورا کیاہے، غیر معمولی صورتحال کے باوجود ٹیکسز کا ہدف حاصل کرلیاہے پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام جلد لانا چاہتے ہیں،ہماری خواہش ہے کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں‘عثمان بزدار

پیر 24 مئی 2021 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نارووال کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نارووال کے لئے 5 ارب 12 کروڑ روپے کے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈپٹی کمشنر آفس نارووال میںنیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 3منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا - وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرکا دورہ کیا اور ویکسینیشن سنٹرمیںکورونا ویکسین لگانے کے انتظامات کامعائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جیل کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل سنے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت نارووال میں17 کلومیٹر طویل 3سڑکوں کی تعمیر وتوسیع پر کام کا آغاز کیاہے اوران سڑکوں کی تعمیر و توسیع پر 23 کروڑ 13 لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ 5ارب 12کروڑ روپے سے نارووال میں 39 منصوبوں پر کام شروع ہوگا-انہوںنے کہا کہ ظفر وال اور شکر گڑھ میں 84کروڑروپے کی لاگت سے فراہمی و نکاسی آب ،ٹف ٹائلیں،پختہ سڑکوں اوردیگر منصوبے مکمل کئے جائیں گی- 33کلومیٹرطویل نارووال، ظفروال روڈ اورسید چراغ شاہ بائی پاس کی تعمیر ایک ارب 70کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی-نارووال کے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کی اپ گریڈ یشن پر18کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

نارووال مریدکے روڈ کی تعمیر و مرمت عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے اور اشد ضرورت بھی ہے - نارووال مریدکے 38کلومیٹر طویل سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائی جائے گی اوراس منصوبے پر 2ارب 40کروڑ روپے لاگت آئے گی- نارووال اور نارنگ منڈی کو لاہور سیالکوٹ موٹروے سے منسلک کیا جائے گا-پنجاب حکومت نے اس منصوبے کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو درخواست کی ہے اوریہ منصوبہ 25ارب 34 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا-اس منصوبے سے عوام کو آمدرفت میں بے پناہ سہولت ملے گی-وزیراعلیٰ نے بتایاکہ نارووال میں 10ارب 35 کروڑ روپے کے 111 ترقیاتی منصوبے زیرتکمیل ہیں-روڈ سیکٹر میں شکرگڑھ تا ظفروال، کرتار پور سے دربارصاحب سڑکوں کی تعمیر و توسیع اوربحالی کا کام ایک ارب 16 کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا-نارووال میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے مزید 29منصوبوں پر بھی کام جاری ہی-21 کروڑ 35 لاکھ روپے کی لاگت سے ظفر وال بنیادی مرکز صحت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی سطح پر اپ گریڈ کیا جا رہاہے اوراس منصوبے کا 80فیصد کام مکمل ہوچکاہی-ظفروال میں 2 کروڑ روپے سے پبلک پارک بنایا جارہاہے جس کا 75 فیصدکام مکمل ہوچکا ہے جبکہ 24 کروڑ روپے سے نارووال ،ظفروال سٹی پیکیج اور مضافات میںنکاسی آب، ٹف ٹائل سمیت 5 منصوبے تیزی سے تکمیل کی راہ پر گامزن ہیں -نارووال میں ساڑھے 11 کروڑ روپے کی لاگت سے پولیس سٹیشن کی تعمیر جاری ہی-نارووال کے 57 سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی اور آئی ٹی لیب کے قیام پر 16 کروڑ روپے لاگت آئی ہی-نارووال میں 15 دیہی مرکز مال کے قیام کئے گئے ہیں - کرتارپور میں ایمرجنسی کیلئے 1122 ریسکیو سروس بھی شرو ع ہو چکی ہے۔

لوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبہ میں 50 کروڑروپے کی لاگت سے 17 سکیمیں مکمل کی گئی ہیں اور 31 زیرتکمیل ہیں-لوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈویلپمنٹ کی مزید 34سکیموں پر کام شروع ہوگا-پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت 15 کروڑ روپے کی 116 سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں-لوکل گورنمنٹ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 35 کروڑ روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہی-میڈیا کے سوالوں کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کوروناویکسین لگانے کاعمل تیز کیاگیاہی-پنجاب میں ویکسینیشن سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کردیاگیاہے جبکہ مزید ویکسینیشن سنٹر قائم کریں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے ہر شہری کو دسمبر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے کا اعلان کیا اورکہا کہ اس برس کے اختتام تک پنجاب کے ہر شہری کے پاس صحت انصاف کارڈ ہوگا او روہ اپنا علاج فری کرا سکے گا-یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کا افتتاح 26 مئی کو لیہ سے کررہے ہیں-انہوںنے کہا کہ کاشتکاروں کی سہولت کے لئے کسان کارڈ کا بھی اجراء کیاگیاہی-پنجاب میں اس دفعہ گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے اورپنجاب حکومت نے گندم خریداری کے حوالے سے اپنا ٹارگٹ پورا کیاہی-صوبہ بھر میں 27ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کیاجارہاہی-پنجاب نے کورونا کے باعث غیر معمولی صورتحال کے باوجود رواں مالی سال اپنا ٹیکسز کا ہدف حاصل کرلیاہی-ٹیکسز اکٹھا کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی کارکردگی سب سے بہتر ہی-ایک اورسوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پنجاب میں لوکل باڈیز کا نظام جلد لانا چاہتے ہیں-ہماری خواہش ہے کہ بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوں-ماضی میں صرف مخصوص شہروں تک ترقی محدود تھی-ہم نے پورے پنجاب پر فوکس کیاہی-ہر ضلع کا علیحدہ ترقیاتی پیکیج تیار کیاہی- ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے ذریعے پنجاب ترقی کے نئے دور میں داخل ہورہاہی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 3منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا -نارووال کے مضامات میں 17کلو میٹر طویل سڑکیں 23کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کی جائیں گی- شریف چوک تا میدیاں چوک براستہ شاہ پور سوا 5کلو میٹر طویل رابطہ سڑک بنائی جائے گی -علاقے کے عوام کی سہولت کے لئے شریف چوک تامیداں چوک تک رابطہ سڑک 6 کروڑ74لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی -گھمرولا تا لیسرکلاں ساڑھے 6کلو میٹر سڑک بنے گی -عوام کی آمد ورفت میں سہولت کے لئے گھمر والا تا لیسر کلاں سڑک 9کروڑ12لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی-رابعہ موڑتاجام وال سڑک کی تعمیر و توسیع ہوگی- رابعہ موڑتاجام وال تک 5.1کلو میٹر طویل سوا 7کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر ہوگی -انہوںنے کہا کہ کھیت سے منڈی تک سڑکیں بننے سے نہ صرف عوام کو سہولت ہوگی بلکہ کاشتکاروں کو بھی آسانی ہوگی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت نارووال میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نارووال آمد کے فوراً بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرکا دورہ کیا اور ویکسینیشن سنٹرمیںکورونا ویکسین لگانے کے انتظامات کامعائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کورونا ویکسینیشن کے کولڈ چینج سسٹم کا مشاہدہ کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا ویکسینیشن سنٹر میں شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسین لگانے والے ہیلتھ ورکرز سے گفتگو کی اور ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو سراہا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن کیلئے آئے شہریوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا- شہریوں نے سنٹر میں مہیا کی گئی سہولتوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہمیں یہاں عزت کے ساتھ ویکسین لگائی جاتی ہے۔

آپ کی ٹیم نے سنٹر میں بہترین سہولتیں فراہم کی ہیں۔ ہمیں یہاں ویکسین لگاتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ آپ کی حکومت نے ویکسین لگانے کیلئے شاندار انتظامات کئے ہیں۔ شہریو ں کے ساتھ آنے والے عزیز و اقارب نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عملہ ہر موقع پر گائیڈ کرتا ہے۔ ہم آپ کے انتظامات کو سراہتی ہیں۔ آپ اور آپ کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو دکھی انسانیت کی خدمت کی مزید توفیق دے۔ آپ کی حکومت نے مثالی اقدامات کئے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے بچائو کے لئے بروقت ویکسینیشن بے حد ضروری ہے -شہری ویکسینیشن سنٹر آئیں اور ویکسینیشن کروائیں -عوام کی سہولت کے لئے نارووال میں 5 کورونا ویکسینیشن سنٹرقائم کئے گئے ہیں-نارووال پبلک سکول، شکر گڑھ، ظفر وال، ڈی ایچ کیو نارووال او رٹی ایچ کیو شکر گڑھ میں ویکسینیشن سنٹر قائم کئے ہیں -کورونا ویکسینیشن وقت کی اہم ضرورت ہے، غفلت نہ کی جائی- صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ، تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ابرار الحق اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-وزیراعلیٰ کا ڈسٹرکٹ جیل کااچانک دورہ،جیل عملہ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر حیران ،جیل سپریٹنڈنٹ نے آکر دروازہ کھلوایا،مختلف بیرکوں کا دورہ کیا ، قیدیوںسے جیل میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کے بارے میں پوچھا، قیدیوں کیلئے انتظامات مزیدبہتر بنانے کا حکم:وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اچانک ڈسٹرکٹ جیل نارووال پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ جیل پہنچ کر جیل کھلنے کا انتظار کیا ۔جیل عملہ وزیراعلیٰ کو دیکھ کر حیران ہوگیا۔جیل سپریٹنڈنٹ نے آکر دروازہ کھلوایا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف بیرکوں کا دورہ کیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرکوں میں جاکر قیدیوں سے بات چیت کی ۔وزیراعلیٰ نے قیدیوںسے جیل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔

وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے کھانے ،واش روم اورٹھنڈے پانی کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا ۔وزیراعلیٰ نے قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے مسائل حل کرنے کیلئے آیا ہوں۔آپ بلاخوف مجھے اپنے دل کی بات بتائیں۔آپ کا جو بھی جائز مسئلہ ہوا، حل کروں گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں کے لئے انتظامات مزیدبہتر بنانے کا حکم دیا۔بعض قیدیوں نے مقدمات میں تاخیر کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے سٹاف کو قیدیوں کامسئلہ متعلقہ فورم پر پیش کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوںنے کہا کہ قیدی بھی انسان ہیں، انہیں قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات