صارفین کو ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کرنے کے لئے توثیقی پیغامات بھیج کر رضا مندی حاصل کی جائی:پی ٹی اے

آپریٹروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکم جاری کرنے کے تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں

پیر 24 مئی 2021 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2021ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے سیلولر موبائل آپریٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے صارفین کو ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کرنے کے لئے لازمی توثیقی پیغامات بھیجیں تاکہ واضح رضامندی حاصل کی جاسکے۔آپریٹروں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکم جاری کرنے کے تین ہفتوں میں رپورٹ جمع کرائیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کو صارفین کی شکایات وصول ہوئی تھیں کہ بعض اوقات موبائل آپریٹرز صارفین کی پیشگی رضامندی کے بغیر تھرڈ پارٹی مواد / گیمز سمیت دیگر ویلیو ایڈڈ خدمات فعال کردیتے ہیں۔پی ٹی اے نے اس طرح کی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے کیونکہ صارفین کی واضح رضامندی کے بغیر کسی ویلیو ایڈڈ خدمات کو فعال کرنا ٹیلی کام کنزیومر پروٹیکشن ریگو لیشنز 2009کی شق (vii) (3) 9کی خلاف ورزی ہے۔توقع ہے کہ اس اقدام سے موبائل صارفین کو بڑی آسانی ہوگی۔ پی ٹی اے پاکستان میں ٹیلی مواصلات خدمات کے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :