شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے باہر

پیر 24 مئی 2021 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔ ملتان سلطانز کے اسٹار آل رانڈر شاہد آفریدی کمر کی انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ 6 سے باہر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ ابوظہبی میں کھیلے جانے والے لیگ کے بقیہ میچز میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کی غرض سے کراچی میں ٹریننگ کررہے تھے جہاں انہوں نے اپنی کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس کیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں کچھ ہفتوں کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔