Live Updates

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی اعداد و شمار الفاظ کی ہیرا پھیری اور مفروضوں پر مبنی ہیں

مدارس کے نئے بورڈ دینی مدارس کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا حربہ ہے حکومتی ترجمانوں کا دعویٰ جھوٹ ہے کہ مدارس کا چالیس سالہ مطالبہ پورا کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 25 مئی 2021 16:35

مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی 2021ء،نمائندہ خصوصی،سید ذکراللہ حسنی) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی اعداد و شمار الفاظ کی ہیرا پھیری اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔ مدارس کے نئے بورڈ دینی مدارس کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کا حربہ ہے حکومتی ترجمانوں کا دعویٰ جھوٹ ہے کہ مدارس کا چالیس سالہ مطالبہ پورا کیا۔

پی ڈی ایم بحالی کی طرف جارہی ہے موجودہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلانے کا وقت آ گیا ہے۔ بلاول زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات اس سلسلے کی کڑی ہے۔معاشی بد حالی اس قدر ہے کہ لوگوں کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔معیشت کو بہتر بنانے کے دعوے داروں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رہنما قاری عبدالحفیظ فیصل آبادی مرحوم کی تعزیت کے سلسلہ میں جامع مسجد محمدی اہلحدیث شیخ کالونی آمدکے موقع پر ان کے بھائی قاری عبدالقدیر شرفی و بیٹے مفتی طلحہ حفیظ ودیگر سے اظہار تعزیت و اردو پوائنٹ سمیت دیگر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے قوم کے ایک طبقے نے جو امیدیں وابستہ کی تھیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ان کے دور حکومت میں اسلام وپاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے مہنگائی بے روزگاری'بدامنی اور کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے وزیراعظم نے تقریروں کے سوا کچھ نہیں کیا۔ قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارا ایمانی مسئلہ ہے اسکی حفاظت ہمیں اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے اسرائیل نے فلسطین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ سکول،کالج ،ہسپتال اور واحد یونیورسٹی کو بھی تباہ کردیا ہے اس سلسلہ میں اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے قوم پی ڈی ایم کی جانب سے جلد خوشخبری سنے گی اپوزیشن جماعتوں میں جو دوری پیدا کی جا رہی ہے حکومت اس میں ناکام ہوگی۔

اس موقع پر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالرشید حجازی'سرپرست سید سبطین شاہ نقوی' قائم مقام خازن مہر محمد عبداللہ'ضلعی ترجمان خالد محمود اعظم آبادی 'چیئرمین میاں عطا الرحمان'حاجی بشارت علی'محمد افضل گل'قاری محمد عظیم اختر'محمد احسان'حافظ محمد سفیان' مختار احمد گجر'حافظ عبدالماجد معاذ'شاہد گجر ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات