Live Updates

سب سے زیادہ شوگر ملز رکھنے والے ہی پانی چور ہیں ،خرم شیرمان

پیپلز پارٹی وزراء جب اپنی کرپشن بے نقاب ہوتے دیکھتے ہیں تو بلاجواز قراردادیں پیش کرتے ہیں،رکن سندھ اسمبلی

منگل 25 مئی 2021 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی کی پانی کی فراہمی سے متعلق پیش کردہ قرارداد پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارساء کے پاس وقت نہیں کے سندھ کا پانی روکے۔ پانی چور وہ ہیں جس کی سب سے زیادہ شوگر ملز ہیں۔ پیپلز پارٹی کے وزراء جب محسوس کرتے ہیں کہ ان کرپشن بے نقاب ہورہی اس وقت یہ بلاجواز قراردادیں پیش کرتے ہیں۔

یہ سندھ کے لوگوں کی بہتری اور فائدے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔یہ باتیں انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی بلال غفار، جمال صدیقی، شہزاد قریشی،شاہنواز جدون بھی موجود تھے ۔ خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کافی بحث ہوئی ۔

(جاری ہے)

سندھ کے ایک وزیر نے اپنی وفاداری ایسی دیکھائی گئی جیسے سندھ میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہوں ۔

ایک وزیر جو پرس اٹھا کر ایوان تک پہنچے کہہ رہے ہیں گھروں میں گھس کر ماریں گے ۔ ان کو موت آئی ہوئی ہے کیونکہ دنیا بھر میں وزیر اعظم کہ واہ واہ ہو رہی ہے ۔ سندھ کارڈ ایک بار پھر کھیلا جا رہا ہے ۔ زرداری لیگ ناکام ہوگی ، زرداری لیگ نے سندھ کے لوگوں کے ساتھ بھلائی کا کیا کام کیا یہ لوگوں میںنفرت پیدا کر رہے ہیں ۔ ارسا ء میں طاقت نہیں کے کسی صوبے کا پانی روکیں۔

ارسا میں ہر صوبے کا نمائندہ ہے ، ارسا کوئی پانی چور نہیں ،پانی چور انکے زمیندار وزراء ہیں ۔ پانی چور سندھ میں سب سے بڑا وہ ہے جس کہ شوگر ملیں ہیں اور سب سے زیادہ شوگر ملیں زرداری کی ہیں ۔ یہ معاملہ اس لیے اٹھا ہے کے وزیر اعظم نے مثالی پیکج کسانوں کے لیے دیا ہے۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سہیل انور سیال کہہ رہے تھے کے گھر کیں گھس کر ماریں گے ۔

سہیل سیال پہلے پرس تو سنبھال لیں پھر اتنی بڑی باتیں کریں۔ سندھ کی عوام تیار ہے آپ کے گھروں میں گھسنے کے لئے۔ سندھ کے عوام کو حقیقت بتائی جائے کہ کر اچی کو پانی فراہم کیوں نہیں جا رہا ۔ ایوان میں بیٹھے منسٹر، وڈیرے انکے ایم پی اے پانی چوری کر رہے ہیں ۔ زرداری لیگ کے پاس ہزاروں ایکڑ زمین کہاں سے آگئی ۔ میٹر ریڈر خورشید شاہ کے پاس اتنی جائیداد کہاں سے آگئی آپ کے بیٹھے سیکریٹریز نے کیوں پلی بارگین کی عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا ۔ ہم نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ جب تک سندھ میں ڈنڈا نہیں اٹھے گا یہ سندھ کی حکومت عوام کہ خدمت نہیں کریں گے۔ پیپلز پارٹی سندھ دشمن سیاسی جماعت ہے۔ سندھ بھی وہ دن دیکھے گا جب دو نمبر سیات دانوں سے جان چھوٹے گی ۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات