جب ہم فلسطین کو جنگ میں مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم انکی بحالی کے لیے تو جوائنٹ فنڈز بنانا ہونگے،رضاربانی

مسلم امہ فوری طوری اسرائیل کے ساتھ تجارت،آمدورفت پر پابندی لگا دے کب وہ وقت آئے گا ہمارا ضمیر جاگ جائے گا،کیا مسلم امہ اس وقت کا انتظار کر رہی ہے کہ فلسطین کے بچوں کے کفن ختم ہو جائیں،سینٹ میں فلسطین کی صورتحال پر اظہار خیال

منگل 25 مئی 2021 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) سابق چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے سینٹ میں فلسطین کی صورتحال پر بحث حصہ لیتے ہوئے کہا کہ میرا سوال بے شرم مسلم دنیا سے ہے کہ کب وہ وقت آئے گا کہ ہمارا ضمیر جاگ جائے گا،کیا مسلم امہ اس وقت کا انتظار کر رہی ہے کہ فلسطین کے بچوں کے کفن ختم ہو جائیں،امریکہ سے ہمیشہ سنتے ا رہے ہیں کہ اسرائیل نے اپنا تحفظ کیا ہے،یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ فلسطین کے عوام کا قتل عام کیا جا رہا ہے ،اب یہ بات باور ہو چکی ہے کہ اسرائیل کا قبضہ غاذہ پر نہیں بلکہ مسلم ممالک پر ہے،1973میں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے فلسطین پر واضح موقف اپنایا تھا پھر کیا ہوا امریکی سامراج نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے والے اہم لیڈران کو چن چن کر مار دیا گیا،اب کے معاملہ پر او آئی سی اور عرب لیگ کہاں تھی،اب جبکہ کسی نے آواز اٹھانی ہے تو اشیائ سے آواز بلند ہوئی ہے،باقی ممالک امریکہ کی وجہ سے خاموش و ساکن بیٹھے رہے،اور اب میں کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مقام مسلم ممالک کے لیے شیم لیس کے مترادف ہے،رضا ربانی نے کہا کہ ایک کوشش کی گئی تھی کہ پاکستان کو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کہا جا رہا تھا اور تھنک ٹینک لکھ رہے تھے کہ پاکستان تباہ ہو جائے گا،لیکن یہ بات وہ بونے سن لیں کہ پاکستان اسرائیل کو اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گا جب تک وہ بیت المقدس کو آزاد نہیں کر دیتا،یہ حقیقت ہے کہ جب ہم فلسطین کو جنگ میں مدد نہیں کر سکتے تو کم از کم انکی بحالی کے لیے جوائنٹ فنڈز بنانا ہونگے،مسلم امہ کو فوری طوری اسرائیل کے ساتھ تجارت،امدورفت پر پابندی لگا دے۔

ظفر ملک