سینیٹ اجلاس، رضا ربانی کی تقریر کے دوران سینیٹر شیری رحمن کو ہال میں گھومنے پر سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے جھاڑ پلا دی

منگل 25 مئی 2021 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2021ء) سابق سینیٹ چیئرمین رضا ربانی سینیٹ میں فلسطین جیسے اہم ایشو پر تقریر کر رہے تھے تو پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی سینیٹر شیری رحمن سینیٹ ہال میں گھوم رہی تھی جس پر چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے انھیں جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ محترمہ آپ بیٹھ جائیں انتہائی اہم ایشو پر بات ہو رہی ہے اور آپ ہال میں گھرم رہی ہیں جس سے اراکین کی توجہ بٹ رہی ہے جس پر محترمہ شیری رحمن خاموشی سے اپنی نشست پر جا کر بیٹھ گئی ۔بشارت راجہ

متعلقہ عنوان :