Live Updates

مریم نواز کی سخت پالیسی پارٹی کو لے ڈوبے گی

شاہد خاقان عباسی کھل کر شہباز شریف کے خلاف سامنے آ رہے ہیں، مریم نواز ذہنی طور پر اپنے چچا کی لیڈرشپ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ عارف نظامی کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 مئی 2021 13:55

مریم نواز کی سخت پالیسی پارٹی کو لے ڈوبے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2021ء) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف فیملی ایک طرف اور نواز شریف دوسری طرف ہیں۔مریم نواز کی سخت پالیسی پارٹی کو لے ڈوبے گی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے زیادہ تر لوگ موقع پرست ہیں جن کو ضرورت کے تحت لایا گیا ہے۔شیخ رشید تو کاغذی پہلوان ہے انہوں نے آج تک کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

علی ظفر اچھے اور با اعتماد آدمی ہیں ان کی رپورٹ نہیں بدل سکتی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شاید یہ رپورٹ منظر عام پر نہ آئے۔میری نظر میں شاہد خاقان عباسی کھل کر شہباز شریف کے خلاف سامنے آ رہے ہیں، مریم نواز ذہنی طور پر اپنے چچا کی لیڈرشپ کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سخت پالیسی پارٹی کو لے ڈوبے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن میں جہاں مریم نواز اور شہباز شریف کے دھڑے ہونے کے بارے میں بات کی جاتی تھی وہیں اب چوہدری نثار علی خان کے سیاسی منظر نامے پر دوبارہ اُبھرنے کے بعد مسلم لیگ ن واضح طور پر گروپ بندی کا شکار ہو گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی گروپ چوہدری نثارعلی خان سے سیاسی تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، اسحاق ڈار ، رانا تنویر ، شیخ روحیل اصغر ، ایاز صادق ، کا شمار چوہدری نثار کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں میں ہوتا ہے جبکہ راجپوت برداری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی بھی چوہدری نثار علی خان کے لیے ہمددریاں ہیں ۔ دوسری جانب پرویز رشید ، شاہد حاقان عباسی ، مریم نواز اور رانا نثا اللہ خان گروپ چوہدری نثار کے معاملہ میں سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات