ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ ) رانا ٹکا خان کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 27 مئی 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ ) رانا ٹکا خان کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ ) رانا ٹکا خان نے متعلقہ افسران کو موضع سدھڑکے زائد فنڈز کو استعمال کر تے ہوئے ایل ڈی اے سٹی فیز V اور فیز VIمیں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی میں واقع انڈسٹریل ایریا کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے اور ایل ڈی سٹی میں بجلی کی فراہمی جلد ممکن بنا دی جائے۔ ایل ڈی اے سٹی میں لینڈ ایکوزیشن اور سوئی گیس سمیت دیگربنیادی سہولیات بروقت مکمل کی جائیں۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے سٹی سے ملحقہ کینال روڈ ‘چناب روڈ اور سی بلا ک میں واقع پارک میں پی ایچ اے کی مدد سے گرین ایریاز بھی بنائے جائیں گے ۔

پی ایچ اے مستقل بنیاد پر ان گرین ایریا ز کی دیکھ بھال کو ابتدائی طور پر دو سال کے لئے یقینی بنائے گا۔ ایل ڈی اے سٹی میں سائٹ آفس بنایا جائے ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی روبیل بٹ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون ‘ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالباسط قمر‘ڈائریکٹر سیکورٹی خواجہ محفوظ الحق سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔