شہباز، مریم اختلافات کی بازگشت کو زائل کرنے کیلئے نواز شریف کا اہم فیصلہ

نواز شریف نے شہباز شریف اور مری نواز کو پی ڈی ایم اجلاس میں اکٹھے شرکت کرنے کی ہدایت کر دی، شہبازشریف کا اجلاس میں جانے کا فیصلہ، ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری جمعرات 27 مئی 2021 20:38

شہباز، مریم اختلافات کی بازگشت کو زائل کرنے کیلئے نواز شریف کا اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 27 مئی 2021) شہباز، مریم اختلافات کی بازگشت کو زائل کرنے کیلئے اہم فیصلہ، نواز شریف نے شہباز شریف اور مری نواز کو پی ڈی ایم اجلاس میں اکٹھے شرکت کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں اختلافات کی بازگشت کو زائل کرنے کیلئے ن لیگ نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ لیگی ذرائع کے مطابق شہبازشریف اور مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس میں شرکت کریں گے ،نوازشریف کی ہدایت پر شہبازشریف نے اجلاس میں جانے کافیصلہ کیاہے، مریم نواز پی ڈی ایم اجلاس کیلئے پہلے ہی مری میں موجود ہیں ۔

ذرائع کاکہناہے کہ شہبازشریف کل لاہور سے دو روز کیلئے اسلام آباد جائیں گے ،ن لیگ پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کا روڈ میپ دے گی ۔واضح رہے کہ حالیہ خبروں کے مطابق ایک طرف مریم نواز اور دوسری جانب شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ ن تذبذب کا شکار ہو گئی۔

(جاری ہے)

پارٹی پالیسی واضح نہ ہونے پر لیگی رہنماؤں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پارٹی صدر شہباز شریف مفاہمتی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کے بیانیے پر قائم ہیں۔

دوسری جانب نوازشریف ،شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز نے جارحانہ اور سخت بیانیہ اپنایا ہوا ہے۔پارٹی کی اکثریت شہباز شریف کے مفاہمتی بیانیے کی حامی ہیں۔دو متضاد بیانیے کے باعث رہنما مشکل کا شکار ہیں۔پیپلز پارٹی نے بھی شہباز شریف کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔رانا تویر ،خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شہباز شریف کے موقف کے حامی ہیں تاہم انھوں نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے کیونکہ شہباز شریف نے اپنے موقف کے حامی رہنماؤں کو فی الحال بیان دینے سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن میں جہاں مریم نواز اور شہباز شریف کے دھڑے ہونے کے بارے میں بات کی جاتی تھی وہیں اب چوہدری نثار علی خان کے سیاسی منظر نامے پر دوبارہ اُبھرنے کے بعد مسلم لیگ ن واضح طور پر گروپ بندی کا شکار ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی گروپ چوہدری نثارعلی خان سے سیاسی تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، اسحاق ڈار ، رانا تنویر ، شیخ روحیل اصغر ، ایاز صادق ، کا شمار چوہدری نثار کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں میں ہوتا ہے جبکہ راجپوت برداری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی بھی چوہدری نثار علی خان کے لیے ہمددریاں ہیں ۔ دوسری جانب پرویز رشید ، شاہد حاقان عباسی ، مریم نواز اور رانا نثا اللہ خان گروپ چوہدری نثار کے معاملہ میں سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔