آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کورونا، انسداد پولیو سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

بل گیٹس نے پولیو کے سدباب کی مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 مئی 2021 10:50

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کورونا، انسداد پولیو ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 مئی 2021ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک سربراہ بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔ جس میں کورونا وائرس اور پولیو کے خاتمے کی مہم سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بل گیٹس نے پولیو کے سدباب کی مہم میں پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔تیلی فونک گفتگو کے دوران آرمی چیف نے دنیا سے انسداد پولیو کے لیے بل گیٹس اوران کی فاؤنڈیشن کی کاوشوں کی تعریف کی۔اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد اور قومی کوشش ہے۔ پولیو کے خلاف کامیاب مہم کا سہرا ہیلتھ ورکرز، موبائل ٹیموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب کوئی ایک بھی بچہ پولیو سے متاثرنہیں ہوگا تو اسے کامیابی کہیں گے۔آرمی چیف نے مہم میں پاک فوج کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا یقین بھی دلایا۔