Live Updates

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پارٹی میں دھڑے بازی کی تردید کردی

نواز شریف کی رائے کے بعد پارٹی میں دوسری کوئی رائے نہیں ہوتی ۔ احسن اقبال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 مئی 2021 11:08

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پارٹی میں دھڑے بازی کی تردید کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 مئی 2021ء) : مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما احسن اقبال نے پارٹی میں دھڑے بندی کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے۔ پارٹی میں سب رائے دے سکتے ہیں لیکن نواز شریف کی رائے کے بعد کوئی دوسری رائے نہیں ہوتی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مریم نواز کئی بار کہہ چکی ہیں جو ٹاسک والد دیں گے وہ وہی کریں گی، اگر پارٹی کہے گی پیچھے ہٹ جاؤ تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گی۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن میں جہاں مریم نواز اور شہباز شریف کے دھڑے ہونے کے بارے میں بات کی جاتی تھی وہیں اب چوہدری نثار علی خان کے سیاسی منظر نامے پر دوبارہ اُبھرنے کے بعد مسلم لیگ ن واضح طور پر گروپ بندی کا شکار ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی گروپ چوہدری نثارعلی خان سے سیاسی تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، اسحاق ڈار ، رانا تنویر ، شیخ روحیل اصغر ، ایاز صادق ، کا شمار چوہدری نثار کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں میں ہوتا ہے جبکہ راجپوت برداری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی بھی چوہدری نثار علی خان کے لیے ہمددریاں ہیں ۔

دوسری جانب پرویز رشید ، شاہد حاقان عباسی ، مریم نواز اور رانا نثا اللہ خان گروپ چوہدری نثار کے معاملہ میں سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔ تاہم چوہدری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن میں شولیت کے ان کے پرانے بیانات سامنے بھی ہے۔ ماضی قریب کی ہی بات ہے جب چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کی اے کلاس لیڈر شب کے بچوں کی پارٹی میں انٹری پر سخت بیانات دیئے تھے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات