ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،شیخ رشید

چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانے اس کے کام جانے ،پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

جمعہ 28 مئی 2021 14:23

ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،وہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانے اس کے کام جانے ،پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نالہ لئی کا دورہ کرنے کیلے گوالمنڈی پہنچے ،کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ،سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ اور ایم ڈی واسا بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو شیخ رشید احمد نے کہاکہ نالہ لئی کے حوالے سے 3 کروڑ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ،راولپنڈی میں وزیر اعلی پنجاب نے تین یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ،تمام ٹیمیں کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں مکمل طور پر متحرک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے مرنے کے بعد 3 یونیورسٹیاں،60 کالج اور نالہ لئی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ چوہدری نثار نے حلف اٹھا لیا ہے وہ جانے اس کے کام جانے ،پی ڈی ایم جو بھی کرے وزیر اعظم 5 سال مکمل کریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ 28 مئی کے حوالے سے یہ ہمارا تاریخی دن ہے ،اس دن اسلامی ممالک میں ہمارا پہلا ملک ہے جس نے ایٹمی دھماکے کئے ،ایٹمی دھماکوں کا سہرا راجہ ظفر الحق،گوہر ایوب اور مجھے جاتا ہے۔