ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے‘شیخ معراج خالد

جمعہ 28 مئی 2021 14:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) انجمن اساتذہ (رجسٹرڈ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد نے وفاقی و آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیاہیکہ دونوں حکومتیں سرکاری ملازمین کے حوالے سے پالیسی کو واضح کرتے ہوئے پانچ سال سروس کے حامل ملازمین کو پنشن کا حق دار اور 45 سے 50 سالہ حد عمر تک کی سروس پالیسی پر عملدرآمد کروانے میں ملازمین کو اعتماد میں لے ، سرکاری ملازمین کا ماہانہ بجٹ مہنگائی اور آئے روز نئی نئی پالیسیوں سے شدید متاثر ہو چکا ہے ، 25 فیصد گزشتہ سال کا اور نئے بجٹ میں شامل کرتے ہوئے 50 فیصد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ، انجمن اساتذہ رجسٹرڈ پاکستان کے عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پچیس فیصد ڈی آر اے ریلیف نہ دینے پر صوبائی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے وفاق کی کی واضح ہدایات جاری ہونے کے باوجود عملدرآمدنہ ہونا باعث حیرت ہے ،وفاقی اقتصادی امور ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹیر نیلوفر حفیظ سے اگیگا کے چیئرمین اسلام الدین رحمن علی باجوہ ، طاہر رفیق چوہان ، شیخ معراج خالدکشمیر ، مسعود الرحمان یوسفزئی ، عبدالمجید نیازی نے کہا کہ معاہدے کے مطابق یکم اپریل کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ڈی آر اے ریلیف ضم کرنا تھا ، لیکن ملک بھر کے سرکاری ملازمین ڈی آر اے سے محروم ہیں ، ڈی آر اے کا نہ ملنا قابل افسوس اقدام ہے ، معاہدے کی خلاف ورزی ریاست مدینہ کی طرز پر مملکت پاکستان حکمرانی کرنے والوں کو زیب نہیں دیتا ، انجمن اساتذہ سمت ملک بھر کی ملازمین تنظیموں پر مشتمل اگیگا نے وزیرخزانہ جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن وزیر دفاع پرویز خٹک وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان کی توجہ سرکاری ملازمین کی زباں حالی کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے ، کہ ملک کی خدمت کرنے والے اور ملک کو جہالت سے نکالنے والے محنت کش اپنے بوڑھے والدین چھوٹے چھوٹے بچوں کو کپڑے اور ضروریات زندگی کی اشیاء سمیت کسی بھی سہولت سے استعفادہ نہیں کروا سکنے سے قاصر ہیں ، حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

ریاستی حکومت کو چاہیے کہ وہ یکم مارچ سے تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے پر عملدرآمد کرتے ہوئے یکم جون سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اضافے کے مطابق دی جائیں۔