Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات دیں

منتخب نمائندوں سے تسلسل کے ساتھ مشاورت خوش آئند ہے، مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں‘ اراکین اسمبلی

جمعہ 28 مئی 2021 19:12

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے منتخب نمائندوں کے مسائل کے حل کیلئے فوری ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں ۔زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،ہم کام کرتے ہیں اور عمل کرکے دکھاتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پہلی مرتبہ یکساں ترقی کے ویژن کے تحت پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا گیاہے۔کرپشن کی دلدل میں دھنسے عناصر صرف خالی نعرے لگا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں یہ ٹولہ مل کر ملک کو نوچتا رہا۔ انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کے لئے کوئی گنجائش نہیں۔ پی ڈی ایم کی قیادت کے اترے چہروںسے مایوسی عیاں ہے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں سے تسلسل کے ساتھ مشاورت خوش آئند ہے اورہم مسائل کے حل کیلئے آپ کی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں۔آپ حقیقی معنوں میں عوامی وزیراعلیٰ ہیں۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والو ںمیںصوبائی وزراء شوکت علی لالیکا، جہانزیب خان کھچی ،گلریز افضل گوندل، احمد شاہ کھگہ،چودھری محمد عدنان، اعجاز خان، عادل پرویز، محمد اعجاز حسین، رائے ظہور احمد، محمدعلی رضا خان خاکوانی، فدا حسین،محمداشرف خان رند،سردار محمد اویس دریشک اورپی ٹی آئی ساہیوال کے رہنماء رائے حسن نواز شامل تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات