نواز شریف کی رائے کے بعد پارٹی میں دوسری کوئی رائے نہیں ہوتی، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما کی پارٹی میں دھڑے بازی کی تردید

جمعہ 28 مئی 2021 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، پارٹی میں سب رائے دے سکتے ہیں لیکن نواز شریف کی رائے کے بعد کوئی دوسری رائے نہیں ہوتی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مریم نواز کئی بار کہہ چکی ہیں جو ٹاسک والد دیں گے وہ وہی کریں گی، اگر پارٹی کہے گی پیچھے ہٹ جاؤ تو وہ پیچھے ہٹ جائیں گی۔

خیال رہے کہ م*مسلم لیگ ن میں جہاں مریم نواز اور شہباز شریف کے دھڑے ہونے کے بارے میں بات کی جاتی تھی وہیں اب چوہدری نثار علی خان کے سیاسی منظر نامے پر دوبارہ اٴْبھرنے کے بعد مسلم لیگ ن واضح طور پر گروپ بندی کا شکار ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کا پارلیمانی گروپ چوہدری نثارعلی خان سے سیاسی تعلقات بحال کرنے کی کوشش میں ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف ، حمزہ شہباز ، خواجہ سعد رفیق ، اسحاق ڈار ، رانا تنویر ، شیخ روحیل اصغر ، ایاز صادق ، کا شمار چوہدری نثار کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں میں ہوتا ہے جبکہ راجپوت برداری سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی بھی چوہدری نثار علی خان کے لیے ہمددریاں ہیں۔دوسری جانب پرویز رشید ، شاہد حاقان عباسی ، مریم نواز اور رانا نثا اللہ خان گروپ چوہدری نثار کے معاملہ میں سخت مؤقف اپنائے ہوئے ہے۔ تاہم چوہدری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن میں شولیت کے ان کے پرانے بیانات سامنے بھی ہے۔ ماضی قریب کی ہی بات ہے جب چوہدری نثار علی خان نے پارٹی کی اے کلاس لیڈر شب کے بچوں کی پارٹی میں انٹری پر سخت بیانات دیئے تھے۔