نوشہرہ کینٹ، سماجی جرائم میں اضافہ ،امن جرگہ کا جون میں عوامی تحریک چلانے کا اعلان

ہفتہ 29 مئی 2021 00:12

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) نوشہرہ میں سماجی جرائم،قبضہ مافیا،بچوں کے ساتھ زیادتیوں اور بھتہ خوریوں پر پولیس حکام کی خاموشی اور جرائم میں تسلسل صوبائی امن جرگہ نے جون میں عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرڈالا،پولیس حکام بااثر مجرمان کی پشت پناہی کررہی ہے،نوشہرہ میں سماجی جرائم میں تسلسل اور پولیس حکام کی خاموشی ملک بھرمیں زیر بحث ہے، وزیر اعلی، گورنر اور وزیر دفاع کی خاموشی بھی معنی خیز ہے، جون میں عوامی تحریک کی صورت میں جرائم پیشہ عناصر کا قلعہ قمع کردینگے،سید کمال شاہ کا دبنگ اعلان،اس حوالے سیصوبائی امن جرگہ کے چیئرمین سید کمال شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کچھ عرصے سے نوشہرہ اور گردونواح میں آرگنائز جرائم میں مسلسل اضافہ ھوا ہے، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے واقعات، قبضہ مافیا،نجی سود انڈر پلے کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے نوشہرہ کینٹ اور پبی میں تاجروں سے بھتوں کی باقاعدہ وصولیوں کے واقعات ریکارڈ ہوئے تاھم پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے کاروائی کی بجائے انکی حوصلہ افزائیاں ہوئیں، انہیں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعامات دئے گئے جو ھمارے وزیر اعلی، گورنر اور وزیردفاع پرویز خٹک کی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوام اس وقت عدم تحفظ کے شکار ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس حکام کی جرائم پیشہ افراد کی منظم سرپرستی کے اھم شواھد گزشتہ دو ماہ میں سامنے آئے ہیں، رشکء میں جوئے بازی کے اڈے سے لاکھوں کی ھفتہ واری کی وصولیوں اور خفیہ رپورٹ پر اعلی حکام کی کاروائی کے بعد مال مقدمہ میں سنگین گھپلوں کا انکشاف ھوا ہے، انہوں نے کہاکہ نوشہرہ میں یہ منظم جرائم پورے ملک میں خیبرپختونخوا کی شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ زیارت کاکا صاحب کی بچی عوض نور کے قاتلوں کو سزا نہ ملنا بھی پولیس کے تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان ہیں،نوشہرہ بھر میں انڈر پلے،نجی سود اور قبضہ مافیا نے شریف خاندانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ ھمارے اعلی حکام اور سیاسی قیادت کے اپنے اپنے ترجیحات ہیں،امن جرگہ کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے شکایات وصول ہورہے ہیں،انہوں نے کہا کہ امن جرگہ نے صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے بعد مرکزی حکومت سے بھی رابطہ کیا وفد کی صورت میں سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور انہیں اس سنگین صورتحال سے آگاہ کیا تاھم کوئی خاص کاروائی ہوتی نظر نہیں آرہی، انہوں نے کہاکہ ھم اب بھی اپنی سیاسی قیادت اور اعلی پولیس حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ھوش کے ناخن لیں صورتحال کو سدھار دیں عوام کی داد رسی کریں، غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف نظر آتی کاروائی کریں بصورت دیگر اب امن جرگہ جون کے مہینے میں میدان میں نکل رھا ہے امن جرگہ کی عوامی تحریک اب جرائم پیشہ افراد کے سامنے سیسہ پلائی ھوئی دیوار بنے گی