رشکئی اسپیشل اکنامک زون ایک خواب تھا جو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حقیقت میں بدل گیا،محمود خان
لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس سے کم آمدنی والے طبقے بھر پور مستفید ہونگے صوبے میں توانائی، مواصلات ،و صنعت کے شعبوں میں دیگر منصوبے بھی میچور ہو چکے ہیں جن کا جلد افتتاح کیا جائیگا صوبے میں سرمایہ کاروں کو ایک صنعت دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں جس سے مستقبل قریب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی اور صنعتی سر گرمیوں کا انقلاب برپا ہو گا،،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
ہفتہ 29 مئی 2021 00:24
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں توانائی، مواصلات ،و صنعت کے شعبوں میں دیگر منصوبے بھی میچور ہو چکے ہیں جن کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔
صوبے میں سرمایہ کاروں کو ایک صنعت دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں جس سے مستقبل قریب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی اور صنعتی سر گرمیوں کا انقلاب برپا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے انہیں ایک ایک کر کے پورا کیا جا رہا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ وزیراعظم عمران خان نے باقاعدہ طور پر اس منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔ وفاقی وزیر پرویز خٹک، صوبائی کابینہ اراکین، اراکین اسمبلی کے علاوہ چینی حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون ایک خواب تھا جس کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ایک حقیقت میں بدل دیا گیا ہے اور اب اس منصوبے کے ثمرات سمیٹنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس سے کم آمدنی والے طبقے بھر پور مستفید ہوںگے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت شعبہ صنعت کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس مقصد کے لئے ایک قابل عمل انڈسٹریل روڈ میپ وضع کیا گیا ہے جس میں متعدد اکنامک زونز کا قیام بھی شامل ہے۔ حطار ، جلوزئی، نوشہرہ اور ڈی آئی خان اکنامک زونز کا افتتاح کیا جا چکا ہے جبکہ غازی ، چترال ،مہمند ، درآبن ، مہمند ماربل سٹی، بونیر ماربل سٹی اور دیگر اہم منصوبوں پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ رشکئی اکنامک زون منصوبہ ادویہ سازی، آٹو موبائلز ، گھریلو ایپلائیسز ، برآمدی مصنوعات اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کا حب ثابت ہوگا۔ رشکئی خصوصی اقتصادی زون موجودہ حکومت کا ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے جو سی پیک فریم ورک کے صنعتی تعاون کے تحت قائم کیا جارہا ہے۔ ایک ہزار ایکڑ وسیع رقبے پر محیط اس منصوبے کی تکمیل سے ملازمتوں کے تقریباً دو لاکھ مواقع پیدا ہوں گے جبکہ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کا تخمینہ لاگت تقریباً128 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ منصوبے کے تحت سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سروس کے ذریعے تمام سہولیات کی فراہمی ، دس سال کے لئے ٹیکس چھوٹ ، پلانٹ اور ططدمشینری کی ڈیوٹی فری درآمدت، چوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروسز، جدید ترین ٹیلی کام اور آئی ٹی کی بنیاد پر ڈھانچے کی فراہمی اور دیگر سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم ہوں گی۔وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کی کامیاب لانچنگ پر وزیراعظم عمران خان ، چینی حکام اور دیگر متعلقہ شراکت داروں کی کوششوں کو بھی سراہا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کا چین کے ساتھ چائے کے شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کا فیصلہ
-
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
-
امید ہے آئی ایم ایف کیساتھ نئے قرض پروگرام کے خدوخال مئی میں طے پا جائیں گے، وزیرخزانہ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ، مختلف امورپر بریفنگ
-
پاکستان سے سمگلنگ کے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں،وزیراعظم شہباز شریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.