نوجوان دلہن عین شادی کے تقریب میں انتقال کر گئی

بیٹی کے انتقال کے باوجود والدین نے شادی کی تقریب منسوخ نہ کی، دولہے کی انتقال کرنے والی لڑکی کی چھوٹی بہن سے اسی وقت شادی کروا دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 28 مئی 2021 23:46

نوجوان دلہن عین شادی کے تقریب میں انتقال کر گئی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 28 مئی2021ء) نوجوان دلہن عین شادی کے تقریب میں انتقال کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران خوشیوں والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ نوجوان دلہن عید اس وقت انتقال کر گئی جب شادی کی تقریبات جاری تھیں۔ بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں جب پھیروں کا وقت آیا تو دلہن ایک دم چکرا کر گر پڑی اور بے ہوش ہوگئی۔

دلہن کے بے ہوش ہونے پر فوری ڈاکٹر کو بلایا گیا جس نے دلہن کے وت واقع ہو جانے کی تصدیق کی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ دلہن کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ وہیں انتقال کر گئی۔ دلہن کے انتقال پر شادی کی تقریب میں کہرام مچ گیا۔ اس دوران دولہا اور دلہن کے اہل خانہ نے مل بیٹھ کر فیصلہ کیا کہ انتقال کرنے والے دلہن کی چھوٹی بہن کی دولہے کیساتھ شادی کر دی جائے۔

(جاری ہے)

یوں ایک طرف ایک دلہن کی لاش پڑی تھی، جبکہ ساتھ ہی اس کی بہن اس شخص کیساتھ شادی کر کے والدین کے گھر کو الوداع کہہ گئی، جو کچھ وقت پہلے اس کا بہنوئی بننے والا تھا۔ چھوٹی بہن کی رخصتی کے بعد اس کی انتقال کر جانے والی بہن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس تمام واقعے کے حوالے سے انتقال کرنے والی لڑکی کے چچا نے بتایا کہ یہ تمام صورتحال پورے خاندان کیلئے بہت مشکل تھی۔ ایک بیٹی کے انتقال کے فوری بعد دوسری بیٹی کی شادی کر دینے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ لیکن حالات ایسے تھے کہ یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :