91میں کیے گئے پانی کے حوالے سے معاہد ے پر عملدرآمد ہونا چاہیے،شاہ محمد شاہ

سیلکٹیڈ وزیر اعظم تمام صوبوں کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں ، سندھ اور بلوچستان کو لڑایا جا رہا ہے جو انتہائی خطرناک عمل ہے ،صدر مسلم لیگ(ن) سندھ

ہفتہ 29 مئی 2021 23:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے اور پانی انسانی زندگی کیلئے اہم ہے پاکستان بنانے والا سندھ ہے 91میں جو پانی کے حوالے سے معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا شاہ محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے انسان اور آبی حیات ترس رہے ہیں ، سیلکٹیڈ وزیر اعظم تمام صوبوں کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں ، سندھ اور بلوچستان کو لڑایا جا رہا ہے جو انتہائی خطرناک عمل ہے حصے کے مطابق سندھ کو پانی ملنا چاہئے ، انہوں نے کہا کہی صحافت کی آزادی کے بنا ملک چلنا ناممکن نظر آتا ہے ، اسلام میں بھی صحافی غیر محفوظ ہیں ، سندھ میں لا ان آرڈر کی صورتحال خراب ہو چکی ہے ، سندھ کی زمینوں پر قبضے کئے جا رہے ہیں اور غیر متعلقہ لوگوں کو آباد کیا جا رہا ہے انہوں نے سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سندھ کے محافظ ہیں امن کرانے میں اپنا کردار اد ا کریں صرف چکر لگا کر نہ جائیں ، انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ شیخ رشید تنخواہیں کم کر رہے ہیں ، سندھ میں گورنر راج کی مخالفت اور مزحمت کی جائیگی ، مخدوم جاوید ہاشمی کا گھر مسمار کر کے انہیں حراساں کرنے کی سخت الفظ میں مذمت کرتے ہیں سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے ، پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے جمہوریت کی بحالی کیلئے ہمیشہ اپنا کردار اد اکیا ہے خورشید شاہ کو ضمیر کا قیدی بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود چینی اور آٹا چور ہیں ، شاہ محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور شہباز شریف میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے ، پی ڈی ایم ایک بار پھر بحال ہوگی پی ڈی ایم سے کوئی نہیں جائیگا اور نا ہی کسی کو نکلے دینگے ۔